امام کعبہ تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے


لاہور (24نیوز) امام کعبہ ڈاکٹرصالح بن محمد آل طالب تین روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے ہیں۔ لاہورایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن حکام سمیت دیگرنے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق امام کعبہ کل مرکزی جمعیت اہلحدیث کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 9 مارچ کو امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب مرکزی جمعیت اہلحدیث کانفرنس میں خطبہ جمعہ دیں گے اور نماز جمعہ کی امامت بھی کرائیں گے۔جمعہ کےے روز امام کعبہ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی سے ملاقات کریں گے۔