سی پیک نے عملی جامہ پہن لیا، گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر لنگر انداز

سی پیک نے عملی جامہ پہن لیا، گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر لنگر انداز


 گوادر(24نیوز) سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایم ایس ٹائیگر پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس دہشت اور پی این ایس کرار کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاک ، چین دوستی کے شاہکار سی پیک پروجیکٹ نے عملی جامہ پہن لیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی پیک پروجیکٹ کے تحت گوادر پورٹ پر پہلا کنٹینر جہاز ایم ایس ٹائگر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

 اس حوالے سے گوادر پورٹ پر استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔ جس میں کمانڈر کوسٹ ریئرایڈمرل معظم الیاس اور چین کے قونصلیٹ جنرل نے بھی شرکت کی ۔

پڑھنا نا بھولیے:سی پیک کاغذکے ٹکڑے سے ایک حقیقت بن چکا , احسن اقبال

  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ نئی کنٹینر سروس گوادر پورٹ کو مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں جبل علی، ابو ظہبی اور شارجہ سے منسلک کرے گی۔

 ترجمان نے واضع کیا کے پاک چین راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 سی پیک منصوبے کے تحت گوادر پو رٹ اور اس کی طرف آنے والے بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھاشا ڈیم کو بھی سی پیک منصوبے میں شامل کرنے پربات ہوگی:مشاہد حسین سید