پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کے ٹھمکے، دوران پرواز ڈانس کرتی رہیں


کراچی (24 نیوز) پاکستان ائیر لائنز کی آئے روز کوئی نہ کوئی نئی کہانی زبان زد عام ملتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسیں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ 

ان کے چرچے بھی سوشل میڈٰیا پر زیر تبصرہ رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ایئر ہوسٹس کی سیلفی نے کئی دنوں تک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کیے رکھی۔

لیکن گزشتہ ایک عرصہ سے پی آئی اے کی سروسز پہلے جیسی دیکھنے میں نہیں آ رہی تھیں جس بنیاد پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس تنقید کو محبت میں بدلنے کے لیے ایئر ہوسٹسیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس نے دلچسپ انداز اپنا لیا۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں ایئرہوٹس اپنے ٹھمکوں کو سے سب کو حیران کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: مسافروں کے لیئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

ایئر ہوسٹس ایک طرف تو مسافروں میں گجرے تقسیم کر رہی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی رقص بھی کر رہی تھی۔ ایک مسافر ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رقص کر کے ایئر ہوسٹس نے مسافروں کے دل لبھائے۔ اور مسافروں میں گجرے بھی تقسیم کئے گئے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے واضح کیا کہ موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے رقص کرایا گیا۔