فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا باقاعدہ اعلان ہو گیا، کتنی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟


24نیوز: فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ میں بتیس ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلیا نے ہونڈراس اور پیرو نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر روس کے لئے ٹکٹ کٹوایا۔ ایشیا سے سعودی عرب ،جاپان ،ایران اور جنوبی کوریا نے عالمی کپ تک رسائی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق ساٹھ برس میں پہلی بار عالمی کپ اٹلی کے بغیر کھیلا جائے گا۔ چار بار عالمی چیمپئن رہنے والی اٹلی کی ٹیم کوالیفائی ہی نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ:ٹرافی کا ورلڈ ٹور،بڑے کھیل کی بڑی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

فٹبال کا اکیسواں عالمی کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 11 شہروں میں کھیلا جائے گا۔ جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔