ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ


راولپنڈی(24نیوز) بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، امن اقدامات کے باوجود نہتے شہریوں کا خون بہانے کا سلسلہ جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فوجیوں نے کنٹرول لائن کے باگسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے،جس سے 55سالہ عظمت بی بی اور 75سالہ باباجان زخمی ہوگئے،  بھارتی فوج نےباغ سر سیکٹر  میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج کی بھر پورجوابی کارروائی سےدشمن کی ہوا نکل گئی، اپنی عادت سے مجبور اور دباؤ کا شکار بھارتی فورسز کی سبکی پوری دنیا میں ہورہی ہے، نہتے کشمیریوں اور  کنٹرول لائن پرمظلوم عوام کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے،پاک فوج پرمقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔

پاک فوج نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے ان کو تنبیہ کی کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پوری دنیا کے ساتھ اخوت، تحمل اور انصاف کا پیغام دیتا ہے، بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر اور لائن آف کنٹرول کی آئے دن خلاف ورزی کر کے جنگ کے شعلوں کو ہوا دے رہا ہے، معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کو پاک فوج کبھی نظر انداز نہیں کریگی اور موثر اور بھرپور جواب سے اپنے شہریوں کا دفاع کریگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی وطن سے محبت  کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، ان کاکہناتھاکہ'پیارے پاکستانیوں آپکی نیک دعاؤں، ہر طرح کی سپورٹ اور پاک فوج سے محبت پر شکریہ،اللہ کے کرم کے سوا کچھ ممکن نہیں، عاجزی بہترین طریقہ ہے، پاکستان نے تحمل کیا مظاہرہ'۔.

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER