وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات



 اسلام آباد (24نیوز)  سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

عادل الجبیر نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن کےحوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، سعودی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر مملکت خارجہ نے گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کا دورہ کرنا تھا،بھارت کی جانب سے امن اقدامات کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کا دورہ موخر ہوا تھا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER