سندھ اسمبلی:پی ٹی آئی ارکان کی سید عبدالرشید پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش



کراچی(24نیوز)قائمہ کمیٹیوں،پبلک اکاونٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملہ پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ پڑگئی،سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان نے ایم ایم اے کے رکن سید عبدالرشید پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی ،پیپلز پارٹی کے ارکان اور اپوزیشن ارکان نے گھیرے میں لیے رکھا۔

اپوزیشن میں دراڑ پڑگئی

ایم ایم اے اور تحریک لبیک پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی سہ جماعتی اپوزیشن اتحاد سے نالاں ہیں، ایم ایم اے اور تحریک لبیک پاکستان کے ا رکان نے الگ فیصلہ سازی کرنے کی ٹھان لی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کےخلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی اجلاس کے ا یجنڈا میں شامل کرلی گئی، فردوس شمیم نقوی کےخلاف تحریک استحقاق اپوزیشن رکن سید عبدالرشیدنے جمع کرائی ہے،تحریک استحقاق پر آج کے اجلاس میںبحث،رائے شماری کاامکان ہے، فردوس شمیم نقوی نے ایم ایم اے ،ٹی ایل پی ارکان کو پیپلزپارٹی لے لک بچہ کہا،تحریک استحقاق کامتن میں کہا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کابیان توہین آمیز،استحقاق مجروح ہوا۔

آج سندھ اسمبلی اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کاامکان ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کےخلاف تحریک استحقاق کی حمایت کاامکان ہے، پی ٹی آئی ایم کیوایم جی ڈی اے ارکان قائمہ کمیٹیوں کی عدم تشکیل پراحتجاج کرینگے ،سہ جماعتی اپوزیشن اتحاد سندھ اسمبلی میں ایوان کے اندر باہر احتجاج کریگا۔

قائمہ کمیٹیوں،پبلک اکاونٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملہ پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ پڑگئی۔

ایم ایم اے اور تحریک لبیک پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی سہ جماعتی اپوزیشن اتحاد سے نالاں ہیں، ایم ایم اے اور تحریک لبیک پاکستان کے ا رکان نے الگ فیصلہ سازی کرنے کی ٹھان لی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کےخلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی اجلاس کے ا یجنڈا میں شامل کرلی گئی، فردوس شمیم نقوی کےخلاف تحریک استحقاق اپوزیشن رکن سید عبدالرشیدنے جمع کرائی ہے،تحریک استحقاق پر آج کے اجلاس میں بحث،رائے شماری کاامکان ہے، فردوس شمیم نقوی نے ایم ایم اے ،ٹی ایل پی ارکان کو پیپلزپارٹی لے لک بچہ کہا،تحریک استحقاق کامتن میں کہا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کابیان توہین آمیز،استحقاق مجروح ہوا۔

آج سندھ اسمبلی اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کاامکان ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کےخلاف تحریک استحقاق کی حمایت کاامکان ہے، پی ٹی آئی ایم کیوایم جی ڈی اے ارکان قائمہ کمیٹیوں کی عدم تشکیل پراحتجاج کرینگے ،سہ جماعتی اپوزیشن اتحاد سندھ اسمبلی میں ایوان کے اندر باہر احتجاج کریگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer