”بھٹو کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے“

”بھٹو کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے“


کراچی(24نیوز)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بھٹو کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے بھٹو اور شہید بینظیر زبان کے پکے تھے جو بات کی پوری کی آج کے حکمران اگر زبان کے پکے ہیں تو قرض لینے پر اپنا وعدہ پورا کریں۔

پیپلز پارٹی ملیر کے سابق رکن سندھ اسمبلی شہید عبداللہ مراد بلوچ کی پندرہویں برسی کے حوالے سے میمن گوٹھ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا،جلسے میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ،صوبائی صدر نثار کھوڑو نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ شہید زندہ ہیں اور اسی جدوجہد میں مزہ ہے اسی جذبے کے باعث آصف زرداری نے گیارہ سال جیل کاٹی , شہید بینظیر بھٹو نے شہادت حاصل کی عمران خان اگر زبان کے پکے ہیں تو قرض لینے پر اپنا وعدہ پورا کریں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں بہتر پاکستان چاہیئے ,ہم بلاول کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالیں گے, شہید بے نظیر بھٹو کی عظمت کو دنیا سلام پیش کرتی ہے ۔

برسی کی تقریب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماوں نے بھی شرکت کی،جلسہ میں علاقے کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ سے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی سلیم بلوچ، عبدالرزاق راجہ، شاہینہ بلوچ ، جاوید نایاب لغاری اور دیگر نے خطاب کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer