مودی کی جماعت میں’جوتا اسٹرائیک‘ہوگئی

مودی کی جماعت میں’جوتا اسٹرائیک‘ہوگئی


نئی دہلی(24نیوز) پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی بی جے پی کے اپنے اجلاس میں ’جوتا اسٹرائیک‘ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کو اپنے ہی گھر میں مار پڑگئی،لوک سبھا کے رکن شرد تریپاتھی اور راکیش سنگھ کے درمیان ایسی  لڑائی ہوئی کہ ایک دوسرے پر  خوب  تھپڑوں اورمکوں کی بارش کی ،شرد تریپاتھی نے جوتے  بھی برسائے۔

پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا سوچنے والی مودی سرکار کی جماعت کی خود جوتا اسٹرائیک کا شکار ہوگئی،  یو پی میں اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے،واقعہ کے بعد وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کو ایک دوسرے سے دور کیا بعد ازاں اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔