سرکاری سکول کی عمارت افتتاح سے پہلے ہی گر گئی

سرکاری سکول کی عمارت افتتاح سے پہلے ہی گر گئی


خانیوال( 24نیوز )خانیوال کے سرکاری سکول کی نئی عمارت افتتاح سے پہلے ہی گر گئی۔بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔

خانیوال کے نواحی گاﺅں 4 اے ایچ میں رکھ مخدوم ونوئی میں نئی تعمیر کی جانے والی سکول کی بلڈنگ گر گئی ،سکول کے کلاس رومز کی تمام بلڈنگ افتتاح ہونے سے قبل ہی منہدم ہو گئی،معجزانہ طور پرکلاس رومز میں بچے موجود نہیں تھے ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بااثر ٹھیکیدار نے 3 روز قبل ہی نیو بلڈنگ سکول انتظامیہ کے حوالے کی تھی،کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو ناقص مٹیریل کے متعلق آگاہ کیا،ضلعی انتظامیہ نے مبینہ ناقص مٹیریل کے استعمال ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہ لیا، 6 ماہ قبل بھی ضلعی انتِظامیہ کیخلاف احتجاج کرچکے تھے،سرکاری عمارت گرنے کے بعد سرکاری افسران موقع پر نہ پہنچ سکے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer