پاک بھارت کشیدگی،لکسمبرگ نے بھی پاکستانی موقف کی حمایت کردی



اسلام آباد( 24نیوز ) پاک بھارت کشیدگی ، لکسمبرگ نے بھی پاکستانی موقف کی حمایت کردی، لکسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایزالبورن نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو خوش آئند قرار دیدیا۔ کہتے ہیں پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں،عالمی برادری نے پاک بھارت کشیدگی پرتشویش کااظہارکیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بھارتی جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔

دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لکسمبرگ کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیدیا۔ کہا کی بھارت کی جارجیت کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا،اپنی پوزیشن واضع کردی۔

لکسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایزالبورن کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پر پوری دنیا کو تشویش ہے۔چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکلے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔کوئی نہیں چاہتا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہو۔

پاکستان اورلکسمبرگ نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے افغان مہاجرین کےمعاملے پر بھی بات کی۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer