بلوچستان میں 44 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

بلوچستان میں 44 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل


نوشکی(24نیوز)بلوچستان میں 44 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے،قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد میں پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت ایک کروڑ پچیس لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم بھی تقسیم کی گئی۔

ضلع نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 44 فراریوں نے ایف سی کیمپ نوشکی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے،ہتھیار ڈالنے کی تقریب ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا اظہر علی شیراز تھے-

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کی جانب سے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ باقی نوجوان بھی اپنے ساتھیوں کی تقلید کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔اور شریف شہری بن کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نئے جوش و جذبے کے ساتھ شامل ہوجائیں، قومی دھارے میں شامل ہونے کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔

اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہوں دہشتگردی کے لئے ہتھیار استعمال کرنا بند کر دیا۔ اب جب بھی ضرورت پیش آئی تو وہ دفاع پاکستان کے لئے ہتھیار اٹھائیں گے اور بھارت جیسے دہشت گرد ملک کے خلاف ضرور ہتھیار اٹھا کر قوم اور وطن کا دفاع کرینگے. پاکستان نا قابل تسخیر ملک ہے،پاکستان کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

ہمیں مسلح افواج ایف سی پر فخر ہے کہ انہوں نے بلوچستان کو امن کا تحفہ دیا، تقریب میں انتظامی افسران ایس ایس پی نوشکی ،ڈی سی نوشکی چیئرمین اورنگزیب جما لدینی، سردار پرنس قادر بلوچ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔قومی دھارے میں شامل ہونے والے جوانوں نے ایف سی کمانڈنٹ سے ہندوستان کے مقابل محاذ پر جانے کی درخواست کی۔