جنگ کا خطرہ ابھی موجود ہے: ترجمان دفتر خارجہ

جنگ کا خطرہ ابھی موجود ہے: ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(24نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے بارے کُچھ نہیں کہا جاسکتا خطرہ موجود ہے، بھارت سے مذاکرات کا بنیادی نقطہ جموں کشمیر ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ بھارتی ڈوزئیر کا جواب جلد دیا جائے گا، کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات دہلی میں کروانے کے تجویز بھارت نے دی تھیلیکن اب بھارت کا کہنا ہےکہ ملاقات واہگہ اٹاری بارڈر پر رکھ لیں. 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت سے گفتگو کے لئے ہم تیار ہیں۔ گفتگو کا بنیادی نقطہ جموں کشمیر ہوگا، پاکستان سیاچین ،سرکریک ،دہشت گردی عوامی رابطوں سمیت ہر چیز پر بات کرنے کو تیار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے فیصلہ پاکستانی مفاد میں کیا جائے گا۔ پاکستانی ہائی کمشنر جلدی ہی بھارت جائیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ قتل ہونےوالی قیدی شاکر اللہ کی پوسٹ مارٹم اور انکوائری رپورٹ بھارت سے طلب کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔