میاں نواز شریف کا علاج، اپوزیشن غیر سنجیدہ، حکومتی ٹیم راہ تکتی رہ گئی

میاں نواز شریف کا علاج، اپوزیشن غیر سنجیدہ، حکومتی ٹیم راہ تکتی رہ گئی


لاہور(24نیوز) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صحت کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کل تک ملتوی کردئیے گئے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی ٹیم کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہیں آئے۔ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں صاحب کا علاج ہر صورت کرائیں. علاج اور ٹیسٹ مریض کی مرضی سے ہوگا۔ مریض کے ساتھ زور زبردستی نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے اراکین نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ اس حوالے سے بات چیت کل کریں گے۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔فوادچودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ نوازشریف جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں انھیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔