اچھی خبر، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں بڑھ گئے

اچھی خبر، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں بڑھ گئے


کراچی(24نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک ہی گیا، پاک بھارت کشید گی کے باوجو د ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر چودہ کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے آخری ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 11 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گیا جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر بھی 6 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6 ارب 83 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے جس کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 95 کروڑ 62 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں کئی ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد تھوڑا اضافہ دیکھا گیا، رواں مالی سال کے دوران دوست ممالک سے مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کے قرضوں کے باوجود آٹھ ماہ کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں حقیقی طور پر ایک ارب 67 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔