وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،ولی عہد کا پیغام پہنچایا

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،ولی عہد کا پیغام پہنچایا


اسلام آباد(24نیوز) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرکی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں عادل الجبیر نے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال، بالخصوص پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر کامرس عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سعودی وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر مملکت خارجہ نے گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کا دورہ کرنا تھا،بھارت کی جانب سے امن اقدامات کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کا دورہ موخر ہوا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔