قومی اسمبلی میں نماز پڑھنے پر جے یوآئی اور ن لیگ کے ارکان کیخلاف قرارداد جمع

قومی اسمبلی میں نماز پڑھنے پر جے یوآئی اور ن لیگ کے ارکان کیخلاف قرارداد جمع


اسلام آباد(24نیوز) قومی اسمبلی میں نمازپڑھنے پرجے یوآئی اورن لیگ کے ارکانِ کیخلاف پی ٹی آئی نے قرارداد جمع کرادی ہے۔

قرارداد میں کہاگیاہےکہ غلط سمت اورنامناسب جگہ پرنمازکی ادائیگی سےمسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ کعبہ رخ بتائے جانے کے باوجود دوسری طرف منہ کرکے نماز ادا کی گئی۔ نماز کی ادائیگی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں مسجد موجود ہونے کے باوجود نامناسب جگہ پرنماز پڑھی گئی۔ قرارداد علی خان جدون اور ابراہیم خان نے جمع کرائی۔

واضح رہےکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سپیکر ڈائس کے سامنے کل باجماعت نماز کی ادائیگی کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی خواجہ آصف ، احسن اقبال اور دیگر نے مولانا اسد محمود کے پیچھے نما ز مغرب ادا کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔