گھریلو ملازمہ کو پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا واقعہ

گھریلو ملازمہ کو پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا واقعہ


گوجرانوالا (24نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ میں گھریلو ملازمہ کو رسی سے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری اسماعیل گجر کے تینوں بیٹوں کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری اسماعیل کے بیٹے محمد آصف، محمد کاشف اور محمد طارق کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، 17 سالہ کائنات کے والد کا کہنا کے جب وہ محمد آصف کے گھر داخل ہوئے تو کاشف اور طارق گلے میں رسی ڈال کر اس کی بیٹی کا گلہ دبا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بالغ لڑکا اور لڑکی بغیر شادی کے۔۔۔ بھارتی سپریم کورٹ کا حیران کن فیصلہ

باپ نے مزاحمت کرکے بیٹی کو چھڑایا لیکن وہ دم توڑ چکی تھی، پولیس لاش پوسٹ مارٹیم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی۔