سندھ حکومت کا سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان


کراچی(24نیوز) حکومت سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکار اسکول چودہ مئی سے سولہ جولائی تک بند رہیں گے۔
اسکول کے بچے ہوجائیں خوش کیوں کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کیلئے جون کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بالغ لڑکا اور لڑکی بغیر شادی کے۔۔۔ بھارتی سپریم کورٹ کا حیران کن فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔ تعطیلات کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔