مایو ں بیٹھی سونم کپور نے ماضی سے پردہ اٹھا دیا

مایو ں بیٹھی سونم کپور نے ماضی سے پردہ اٹھا دیا


ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی جانداری اداکاری کی وجہ سے پوری دنیا میں جانی پہچانی جاتی ہیں،انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کامیاب فلمیں کی ہیں،ان فلموں میں انہوں نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

سونم اپنے قریبی ساتھی اور دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کل شادی کرنے جارہی ہیں،شادی کی تقریبات سونم کے والد انیل کپور کے گھر ہورہی ہیں،مہندی کی تقریب بھی ہوچکی ہے،دلہن مایوں بھی بیٹھ چکی ہیں ایسے میں انہوں نے اپنے ماضی سے پردہ اٹھا دیا ہے جس سے پوری دنیا میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

سونم نے کہا میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، بچپن میں ایک مال میں شاپنگ کے دوران ایک شخص نے پیچھے سے آکر مجھے غلط انداز میں چھوا، اس وقت میں بہت چھوٹی تھی اور یہ واقعہ پیش آنے پر سہم گئی، یہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا، میں نے اس واقعہ کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا تاہم میں اس واقعہ کو بھلا نہیں سکی ہوں۔ ٹاک شو کے دوران اس تکلیف دہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سونم کپور کی آنکھیں بھر آئیں،انہوں نے اس بات کا انکشاف ایک انٹرویو میں کیا ہے جو اب سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ سونم کپور کے علاوہ بالی ووڈ کی متعدد اداکاراوں نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعات نہ صرف لوگوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں بلکہ ان کی شدید مذمت بھی کی ہے،پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا دونوں عدالت میں مقدمے کا سامنا بھی کررہے ہیں اسی طرح رابی پیرزادہ نے بھی کہا تھا کہ مجھے مردوں نے نہیں خواتین نے ہراساں کیا تھا۔