ن لیگ نے زراعت کو تباہ کردیا : بلاول


منڈی بہاﺅالدین( 24نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے زراعت کو تباہ کردیا ہے،کسان رل گیا ،باردانہ تک نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال تک کسانوں کا استحسال کیا گیا،عوام کو لوٹا گیا،ہم صرف جلسے نہیں کرتے منشور بھی دیتے ہیں،شہید بھٹو نے عوام کو طاقت کا سرچشمہ کروایا تھا،اپنی پالیسی عوام کی فلاح کیلئے بناﺅں گا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، یقین ہے کہ آئندہ بھی یہاں کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسانوں کو تباہ کردیا ہے، کسان کو اس کی فصل کی ٹھیک قیمت نہیں مل رہی، پیپلز پارٹی نے وفاق میں آکر گندم کی قیمت 600 سے بڑھاکر 1200روپے کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا۔