جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ چیف جسٹس کررہے ہیں:عمران خان


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ چیف جسٹس کررہے ہیں، چیف جسٹس ہسپتالوں کے معاملے پر کمیٹی بنائیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کا نوٹس لیا ہے، ہم چیف جسٹس کو خوش آمدید کرتے ہیں، چیف جسٹس وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اشتہار نہیں دیتے اس لیے چیز یں باہر نہیں آتیں،صرف شہباز شریف نے چالیس ارب روپے کے اشتہار ہیں،امریکہ اور انگلینڈ سے تیس ڈاکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کام کررہے ہیں،شہباز شریف کراچی کو پیرس بنانے کا کہتے ہیں ہم ایسے دعوے نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ اس سلسلے میں غیر جانبدار ماہرین کی کمیٹی بنائیں، چاہتا ہوں کہ پتہ چلے کے پی حکومت نے عوام کیلئے کام کیا ہے۔ 40 سال میں کسی نے کے پی کے میں اسپتالوں میں اصلاحات نہیں کیں، لوگ بار بار پوچھتے ہیں کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا کیا۔ میں چیلنج کرتا ہوں 40 سال میں کے پی میں وہ کام نہیں ہوا جو پی ٹی آئی نے کیا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں