پاکستانی ائیرلائن ڈوب گئی، دبئی سے آنے والی تمام پروازیں متاثر


( 24 نیوز ) دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہی بندکردی، ایندھن کی فراہمی بند ہونے سے فلائیٹ آپریشن بُری طرح متاثر، انتظامیہ دبئی ایئر پورٹ کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ چیف جسٹس کررہے ہیں:عمران خان

24 نیوزذرائع کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے چرچے دبئی میں بھی ھونے لگے۔  دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے جہازوں کو ایندھن کی فراہی بند کردی، واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی معطل کردی گئی، ایندھن کی فراھمی بند ھونے سے فلائیٹ آپریشن بُری طرح متاثرہوئے ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔ دبئی میں تعینات پی آئی اے عملے نے پی آئی اے کراچی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔ پی آئی اے کی دبئی سے لاھور کی پرواز پی کے 204 تین گھنٹے سے روانگی کی منتظر  ہے۔ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 284 بھی ایندھن کی فراہمی کی منتظر ہے۔  

یہ خبر بھی پڑھیں: احسن اقبال پر حملہ،نواز شریف نے اہم انکشاف کردیا

دوسری جانب دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 212 کو بھی ایندھن فراھم نہیں کیا گیا۔ پی آئی اے کی دبئی سے واپس پاکستان آنے والی دیگر تمام پروازوں کو بھی ایندھن کی فراھمی بند کردی گئی ہے۔ دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق واجبات کی ادائیگی تک پی آئی اے جہازوں کو تیل فراھم نہیں کیا جائے گا۔