حضرت لعل شہباز قلندرکی عرس تقریبات اختتام پذیر، وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی حاضری


 سیہون شریف (24 نیوز) صوفی بزرگ، فلسفی حضرت لعل شہباز قلندرکی عرس تقریبات ختم، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ عرس کے آخری روز زائرین نے منتیں مانگیں۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق صوفی بزرگ، فلسفی اور قلندر، حضرت لعل شہباز قلندر رحمة اللہ علیہ کی سیہون شریف میں عرس تقریبات ختم ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج خالی، ملک کوجلد لوڈ شیڈنگ کے بڑے بحران کا سامنا ہوگا

حضرت لعل شہباز قلندر رحمة اللہ علیہ کے تین روزہ عرس تقریبا ت ختم ہو گئیں۔ آخری روز بھی دنیا بھر سے آئے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ زائرین نے مزار پر حاضری دی، اوردلی مرادوں کے لئے منتیں مانگیں۔

حضرت سید عثمان جو بعد میں لعل شہباز قلندر سے مشہور ہو گئے۔ وہ آذربائیجان میں پیدا ہوئے۔ لعل شہباز قلندرکا سلسلہ نسب حضرت امام جعفر صادق سے جا ملتا ہے۔ سرخ کپڑے زیب تن کرنے کی وجہ سے آپ کا لقب لعل ہوا۔

انہیں مشہور بزرگ شیخ بہاو الدین زکریا ملتانی، شیخ فرید الدین گنج شکر، شمس تبریزی، جلال الدین رومی اور بو علی قلندر کی بھی صحبت ملی۔ آپ کے چہرہ انور پر لال رنگ کے قیمتی پتھر "لعل" کی مانند سرخ کرنیں پھوٹتی تھیں۔