شہر قائد میں امن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آرمی چیف کا خصوصی دورہ

شہر قائد میں امن کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آرمی چیف کا خصوصی دورہ


کراچی (24 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا اور شہر قائد میں امن بحال کرنے پر رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہیں صوبہ کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کراچی میں امن بحال کرنے کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار ہوجائیں تیار، کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مزید سخت

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دیر پا امن اور صورتحال میں مزید بہتری کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں اقتصادی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی کوشش کو بھی سراہا۔