شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں؟

شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں؟


لندن( 24نیوزاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوتے اور پوتی کو ملنے لندن آیا ہوں، اہم میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں جس کے بعد وطن روانہ ہوجاوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں اپنے پوتے اور پوتی کوملنے آئے ہیں، میڈیکل چیک اپ کرایا ہے کچھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں،کچھ اہم میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں جس کے بعد وطن روانہ ہوجاوں گا،قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ضرور شرکت کروں گا۔