آئل ٹینکر میں دھماکا، 58 افراد ہلاک

 آئل ٹینکر میں دھماکا، 58 افراد ہلاک


ابوجا(24نیوز)  مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 58 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

نائیجیریامیں آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد ٹینکر کو ہولناک آتشزدگی نے لیپٹ میں  لے لیا، حادثے میں 58 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 37 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا یہ ہولناک حادثہ دارلحکومت نائیمے ائیرپورٹ کہ قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا،پولیس حکام کے مطابق حادثے کہ بعد آئل ٹینکر میں آگ لگنے کہ بعد زوردار دھماکہ ہوا۔

 حکام نے حادثے میں 58 افراد کے ہلاک اور 37افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، حادثے کے بعد ریسکیو عملے نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں ملکی صدر مہامدودو نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، نائیجیریا کے وزیرداخلہ مزوم کا کہنا ہے کہ ٹرک الٹنے کے بعد اطراف میں موٹر سائیکل سوار افراد جمع ہوگئے جسے ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2012 میں جنوبی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے سے 100 کے قریب افراد مارے گئے تھے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے تھے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER