رشتے کا تنازع، ماں اور بیٹی قتل

رشتے کا تنازع، ماں اور بیٹی قتل


لاہور(24نیوز) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں رشتے کے تنازع پر نوجوان نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے ماں اور بیٹی کو قتل کردیا.

تفصیلات کے مطابق  بادامی باغ حنیف پارک کےعلاقےمیں گھرپرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کی فائرنگ سےماں رضیہ اور بیٹی سونیاجاں بحق ہوگئی۔ ملزم کامقتولہ سونیا سے رشتہ دو ماہ قبل ختم ہوا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے آتےہی گھرپرفائرنگ شروع کردی تھی۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔تاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کرتفتیش شروع کردی ہے ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔