جیل واپسی، میاں نواز شریف کا اگلا پلان کیا ہوگا؟ معروف صحافی نجم سیٹھی کا بڑا انکشاف

جیل واپسی، میاں نواز شریف کا اگلا پلان کیا ہوگا؟ معروف صحافی نجم سیٹھی کا بڑا انکشاف


سابق وزیراعظم نوازشریف کی آزادی کے دن ختم ہوگئے، ضمانت کی مُدت ختم ہونےپرآج واپس کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔ میاں نوازشریف کی جیل واپسی کےقافلے کی قیادت مریم نوازکریں گی ۔ انہوں نےکارکنوں کوچلوچلوکوٹ لکھپت جیل چلوکی کال بھی دے دی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جمعہ کی درخواست ضمانت سے متعلق معروف صحافی   نجم سیٹھی نےاپنے پروگرام " نجم سیٹھی شو" میں تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ فیصلہ یہی متوقع تھا کیوں کہ اس درخواست میں کوئی نیا لیگل پوائنٹ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ میڈیکل کی بنیاد پر میاں محمد نواز شریف کو 6 ہفتوں کا ریلیف ملا۔ چونکہ یہ معاملہ سیاسی تھا ، این آر او کی باتیں بھی ہورہی تھیں تو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ شاید اب بھی سپریم کورٹ یہ حکم دے دیتی کہ آپ 2 یا 6 مہینے کیلئے باہر چلے جائیں اور علاج کروالیں۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہوا ہے اگر میاں نواز شریف کو دوبارہ ضمانت لینی ہو تو وہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ مزید انکشاف کیا کہ میاں نواز شریف دوبارہ جیل میں جاتے ہی ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کرا دیں گے۔ اگر ہائی کورٹ نے  ہاں کر دی تو نیب بھی مخالفت میں آجائے گا اور  اگر ہائی کورٹ نے نہ کردی تو میاں صاحب دوبارہ سپریم کورٹ کا رخ کریں گے۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں میاں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، گرفتاری پر انہوں نے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کی درخواست کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔ اس سے قبل پانامہ اسکینڈل میں ان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

پروگرام دیکھئے: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔