پشاور : تندور کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ،25افرادجھلس گئے

پشاور : تندور کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ،25افرادجھلس گئے


پشاور( 24نیوز ) پشاورکے علاقہ دیرکالونی کے میں واقع تندور   کی دکان میں سلنڈر دھماکہ کے باعث25افرادجھلس گئے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کےمطابق پشاورکے علاقہ دیرکالونی میں واقع تندور کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہواجس کے نتیجے میں25 افراد بری طرح جھلس گئے، 24نیوزنے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے شہری  تندور دکان سےروٹیاں لینے کے لئے جمع ہوئے تھے کے اس ناخوشگوار حادثے کا شکار ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کاکہناتھاکہ سلنڈر دھماکے میں خواتین، بوڑھے، نوجوانوں سمیت بچے بھی شامل تھےجو کہ افطاری کے لئے تندوری روٹیاں لینےآئے تھے،دھماکےمیں جانی نقصان کتناہوا تاہم اس بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER