دنیا میں سب سے طویل اور مختصر روزہ کہاں ہوگا؟

دنیا میں سب سے طویل اور مختصر روزہ کہاں ہوگا؟


24نیوز: رمضان کی بابرکت سعادتیں سمیٹنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ کئی ممالک میں روزے طویل اورگرم ہوں گے۔ طویل روزہ روس کے شہر مرمانسک میں 20 گھنٹے 45منٹ کا ہوگا۔کس ملک میں روزے کا دورانیہ کیا ہوگا؟ 

 ماہ صیام شروع ہوتے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے اس مہینے کی بابرکت سعادتیں سمیٹنے کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ موسم گرما میں رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دنیا بھر میں سحر اور افطار کا دورانیہ مختلف ہوگا۔ 

ماہرین کے مطابق دنیا میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھے جائیں گے جہاں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 45منٹ ہوگا ۔ سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ 11گھنٹے ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15گھنٹے اور 14منٹ ہوگا۔ آئس لینڈ میں روزہ 19گھنٹے 26منٹ، ناروے میں 18گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں 18گھنٹے 14منٹ، سویڈن میں 19گھنٹے 43منٹ، برطانیہ میں روزے کا دورانیہ 17گھنٹے 51منٹ ہوگا۔

روزے کا وقت کم ہو یا زیادہ۔ دعا یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت خالق کائنات کی عبادت میں گزرے اور ہماری قلیل عبادتوں کو وہ ذات قبول فرمائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔