چاند کا تنازع حل کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی



اسلام آباد( 24نیوز ) وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نےقمری کلینڈر  کے لیے کمیٹی بنا دی 5 رکنی کمیٹی بنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نےقمری کلینڈر  کے لیے کمیٹی بنا دی 5 رکنی کمیٹی بنادی، 5 رکنی کمیٹی کو رمضان،عید الفطر، عید الضحی اور محرم الحرام کی تاریخوں کے تعین کا ٹاسک دے دیا گیا، کمیٹی آئندہ 5 برس کیلئے 100 فیصد درستگی والا کیلنڈر تیار کرے گی۔

کمیٹی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے افسر شامل ہیں،سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینئر ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد شامل ہیں جب کہ سپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،فواد چوہدری کا 5 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن 3 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔ 

واضح رہےکہ چاندکی رویت پروزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی نےبیان دیاتھاکہ ہرسال چاند کولےکراختلافات سامنےآتےہیں، ایک کمیٹی بنائی ہےجو10 سالہ قمری کلینڈر فائنل کرےگی۔