خون چوسنے والے کیڑوں کا حملہ،19اضلاع کے تھانوں نے کام چھوڑدیا

خون چوسنے والے کیڑوں کا حملہ،19اضلاع کے تھانوں نے کام چھوڑدیا


پیرس(24نیوز)خون چوسنے والے کیڑوں کا حملہ،19اضلاع کے تھانوں نے کام چھوڑدیا۔

پیرس کے شمال مشرق کی جانب واقع پولیس اسٹیشن میں خون چوسنے والے  پسوئوں نے حملہ کیا ،جس کی وجہ سے اس علاقے کے 19 اضلاع کے پولیس اسٹیشز نے کام نہ کرنے کا نوٹس ہر داخلی دروازے پر چسپاں کر دیا اور موقف اختیار کیا کہ ان کیڑوں کی بہتات کی وجہ سے ان کا کام کرنا نا ممکن ہے۔

ڈیلی میل آن لائن کے مطابق اہلکاروں کا مزید کہنا ہے کہ ان کے کاٹنےسے نہ صرف خارش کی بیماری لاحق ہو گئی ہے بلکہ گھروں میں ان کے بچے بھی اب اس سے محفوظ نہیں رہے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے یونین کے حکام آج وزیر داخلہ کریسوپی کاسٹنر سے ملاقات کریں گے.

 یادرہے فرانسیسی حکام نے کیڑوں کے ماہرین کو پولیس سٹیشنز کو ان کیڑوں سے پاک کرنے کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer