قومی کرکٹ ٹیم رواں برس آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم رواں برس آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلے گی


سڈنی(24نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں ہوگا جب کہ 23 نومبر سے کھیلا جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں ہے ،انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer