شبر زیدی کی بطورچیئرمین ایف بی آر تعیناتی خطر ے میں پڑ گئی

 شبر زیدی کی بطورچیئرمین ایف بی آر تعیناتی خطر ے میں پڑ گئی


اسلام آباد( 24نیوز ) چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شبرزیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے پر ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، ایسوسی ایشن کاکہناہےغیر یقینی کی صورتحال میں ریونیو شارٹ فال مزید بڑھے گا.

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر ان لینڈ ریونیو آفیسرز ایسوسی ایشن نےشبر زیدی کی چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ان لینڈریونیو سروس کے افسران ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین تعیناتی کے فیصلہ کے خلاف اکٹھے ہوگئے،سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد خان کاکہناتھاکہ ماضی میں بھی ایف بی آر پر ایسے ناکام تجربات کئے گئے، ایف بی آر کے افسران میں شبر زیدی کی تعیناتی پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے, ایسوسی ایشن کاکہناتھاکہ غیر یقینی کی صورتحال میں ریونیو شارٹ فال مزید بڑھے گا.

سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشادکاکہناتھاکہ شبر زیدی ساری عمر کارپوریٹ سیکٹر کے وکیل کے طور پر ایف بی آر میں پیش ہوتے رہےاور وہ چارٹرڈ اکاؤنٹسی فرم کے ہیڈ ہیں,بطور چیئرمین تعیناتی کا فیصلہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، شبر زیدی کی بطور چیئرمین تعیناتی کا فیصلہ ان کی اپنی ساکھ  کے لئے بھی بہتر نہیں، ان کا مزید کہناتھاکہسابق چیئرمین ایف بی آر سول سرونٹس پر عدم اعتماد ہے تو انکے خلاف سول سرونٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

نئے تعینات ہونےوالے چیئرمین ایف بی آرکاکہناتھاکہ  کوشش ہوگی وزیراعظم کی توقعات پر پورا اتروں،وزیراعظم نے بہت بڑی ذمہ داری سونپی،پورا ماحول اینٹی ٹیکس ہے اسے بہتر کرنا ہوگا،واضح رہےکہ شبرزیدی سابق سندھ حکومت کے دور میں سندھ کے وزیر خزانہ بھی رہے چکے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER