سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا

سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا


24نیوز: نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں سسرالیوں نے داماد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں رتہ گورائیہ میں سسرالیوں نے داماد کو قتل کردیا،ایک روز قبل مقتول فیاض کا اپنی اہلیہ کرن سے جھگڑا ہوا تھا،  فیاض کی بیوی کرن بچوں کو چھوڑ کراپنے میکے لدھیوالا وڑائچ چلی گئی تھی۔ مقتول کی بیوی کے بھائیوں اور بہنوئی نے فائرنگ کرکے قتل کیا،مقتول کا نزعی بیان بھی ٹوئنٹی فورنیوز نے حاصل کرلیا۔مقتول نے کہا کہ عمر نامی لڑکے نے قتل کیا۔

نوشہرہ ورکاں تھانہ تتلے عالی پولیس نے مقتول کے والد شبیراحمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئیے ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں پہنچا دیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔