بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کو بڑا دھچکا

 بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کو بڑا دھچکا


انقرہ( 24نیوز ) ترکی کے اعلیٰ انتخابی بورڈ نےمیئراستنبول کےانتخابات کالعدم قراردیتے ہوئےدوبارہ الیکشن کاحکم دیا، فیصلہ انتخابی نتیجے کے خلاف صدر اردوان کی حکمران جماعت کی اپیل پر سنایا گیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق  ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے نے فیصلہ سنایا ہے کہ استنبول میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات دوبارہ منعقد کیے جائیں جس میں حزب اختلاف کی جماعت کو حیران کن کامیابی ملی تھی،ملک کے صدررجب طیب اردگان کی جماعت اے کے پی نے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ حزب اختلاف سی ایچ پی کی قلیل فرق سے کامیابی کی وجہ کرپشن اور قواعد میں بے ضابطگی ہے۔

کامیابی حاصل کرنے والی جماعت سی ایچ پی کے رہنما انورسل عدی گزل کا کہناتھا کہ دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم یہ ظاہر کرتا ہے کہ اے کے پی پارٹی کے خلاف جیت حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔