اقتدار میں آتے ہی تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی

اقتدار میں آتے ہی تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی


 اسلام آباد(24نیوز)الیکشن کمیشن نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، حکمران جماعت تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آ گئی۔ دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف 31 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی۔ مسلم لیگ ن 25 کروڑ 33 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

الیکشن کمیشن کیجانب سے سیاسی جماعتوں کے مالی سال 18-2017نے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف 31 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی، تحریک انصاف کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ عمران خان کے سرٹیفکیٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی۔

دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف نے سمندر پارپاکستانیوں سے 6 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز لیے، تحریک انصاف نے 1 کروڑ 26 لاکھ امریکہ میں مقیم سمندرپارپاکستانیوں سے وصول کیے۔ تحریک انصاف نے 4 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ برطانیہ میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں سے وصول کیا، تحریک انصاف نے پارٹی کے 6 اکاونٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے۔

دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار 955 روپے نکلی، مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دیے۔ ایک سال میں ن لیگ کے اثاثوں میں 2 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جاری دستاویزات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے 9 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی مد میں وصول کیے۔

تحریک لبیک پاکستان کو چندے کی مد میں 50 لاکھ روپے ملے۔ مسلم لیگ ق 4 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے،عوامی مسلم لیگ صرف 1 لاکھ 38 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چندہ ملا۔ جماعت اسلامی 10 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer