پشاور میٹرو منصوبے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

پشاور میٹرو منصوبے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی


پشاور(24نیوز) میٹروبس منصوبے پر کام میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔  کنٹریکٹر کمپنی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا.ایم ایس باوقارکمپنی ضیاء الدین کاکہنا ہے کہ ایک سال سے بقایاجات کی عدم ادائیگی منصوبے میں تاخیر کا باعث بنی۔ مقبول اینڈسنز نے بقایاجات روک رکھے ہیں۔

ایم ایس ضیاالدین کاکہناتھاکہ  بلیک لسٹ کمپنی پی ڈی اے سے رقم حاصل کرنے کے باوجود ہمارے 16 کروڑ سے زائد ادا نہیں کررہی۔ ضیاء الدین نے کہا کہ انہوں نےکام توکیاہےلیکن معاوضہ نہیں دیا گیا۔بقایہ جات کی عدم ادائیگی کےباعث جہاں بی آرٹی منصوبےکاکام متاثرہوا وہاں ہزاروں مزدوروں اورکمپنی انتظامیہ کےمشکلات بھی بڑھ گئے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعلی محمودخان نوٹس لیں ورنہ احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔