"اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں"



اسلام آباد( 24نیوز ) معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا امید ہے جاتی امرا میں 6 ہفتےگزارنے سےنواز شریف کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا، اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سےبیمار نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سابق وزیراعظم نوازشریف کےلیے دعاگوہوگئیں،انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ' امید ہے جاتی امرا میں6  ہفتےگزارنے سے نواز شریف کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا، ان کامزید کہناتھاکہ'ان کاکہنا ہے میاں صاحب کیلئے دعا کی اللہ کرے وہ جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا،اپنی چھ ہفتوں کی رہائی مکمل ہونے پر خود کو آج کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کریں گے،وزیر اطلاعات صمصام بخاری کاکہناتھاکہ نوازشریف کوجلوس میں لےجاکرلوگوں کارمضان خراب نہ کریں۔