کرکٹر عمران فرحت شاہد آفریدی کیخلاف بول پڑے

کرکٹر عمران فرحت شاہد آفریدی کیخلاف بول پڑے


لاہور(24نیوز) ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت شاہد آفریدی کیخلاف کھل کر سامنے آگئے۔

کرکٹر عمران فرحت نے شاہد آفریدی کے حوالے سے کی جانے والی اپنی ٹویٹس پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے متعلق جو ٹوئٹس کی وہ سچ ہیں ، کرکٹرز کے خلاف جو انہوں نے بیانات دئیے اس پر غصہ آیا۔ میں نے 15 سال شاہد آفریدی کیساتھ کرکٹ کھیلی، جتنے مسائل ان کی وجہ سے پیش آئے شاید ہی کبھی ہوئے ہوں۔ ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ایسے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔