علیم ڈار کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

علیم ڈار کیلئے ایک اور بڑا اعزاز


ڈبلن(24نیوز) پاکستانی ایمپائر ون ڈےمیچوں کی ڈبل سنچری سےایک میچ کی دوری پر ہیں،آج ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا میچ سپروائز کرکےکیرئرکے200میچ پورےکرلئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آئرلینڈ میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز  جاری ہے،جس میں پاکستانی ایمپائرعلیم ڈار بھی اپنے فرائص سرانجام دے رہے ہیں،علیم ڈارون ڈےمیچوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنےوالےتیسرےامپائربن گئے ہیں، ڈبل سنچری مکمل کرنے کے لئے وہ ایک میچ کی دوری پر تھے، آج ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا میچ سپروائز کرکےکیرئرکے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کے 200 انٹرنیشنل میچز مکمل ہوگئے ہیں۔

علیم ڈار کا اس حوالے سے بات کرتےہوئےکہناتھاکہ ایک روزہ میچز مکمل کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نےمجھ پر اعتماد کیا،پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا،جب تک فٹ رہا ایمپائرنگ کرتا رہوں گا۔