رمضان المبارک کا پہلا دن، سٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان

رمضان المبارک کا پہلا دن، سٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان


کراچی(24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کاروبار کا اختتام ہنڈرڈ انڈیکس میں پچیس پوائنٹ کے اضافے پر ہوا، تاہم کاروبار پہلے سے کم ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے منفی آغاز کے بعد چڑھاؤ کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو پوائنٹ کی کمی اور دو سو پوائنٹ کا اضافہ بھی دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پچیس پوائنٹ کے اضافے سے پینتیس ہزار چھ سو اکتیس پر بند ہوا، کاروبار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر چھ کروڑ تریپن لاکھ شئیرز کا کام ہوا، دو سو چوراسی کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، صرف اٹھہتر کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو چوراسی کی قیمت کم ہوئی، شئیرز کی مجموعی مالیت میں تیرہ ارب ستاون کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔