نشوہ کیس، مرکزی ملزمان کی ضمانت منسوخ

نشوہ کیس، مرکزی ملزمان کی ضمانت منسوخ


کراچی (24 نیوز) سٹی کورٹ میں نشوہ کیس سماعت ہوئی، مرکزی ملزم اور دارالصحت اسپتال کےمالکان عامرچشتی اورعلی فرحان ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت سے فرارہوگئے۔  پولیس کھڑی تماشادیکھتی رہی، نشوہ کے والدکی وہ بات سچ ثابت ہوئی کہ یہ لوگ بہت طاقتورہیں۔

کراچی کی سٹی کورٹ نےنشوا کیس کےمرکزی ملزم عامرچشتی اورعلی فرحان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی،  بجائے اس کے انھیں گرفتار کیاجاتا، دونوں ملزم پولیس کی موجودگی میں باآسانی فرار ہوگئے۔ اس سے یہ بات درست ثابت ہوئی کہ وہ لوگ واقعی بہت طاقتور ہیں۔ عدالت کے باہرگفتگو میں نشوا کےوالد نے کہا اس سے پہلے بھی ضمانت مسترد ہونے پرملزم فرار ہوئے اور آج پھر وہی ہوا۔ نشوا کے والد نےدارالصحت اسپتال کو ڈی سیل کرنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان بھی کردیا۔

دوران سماعت نشوا کےوالدآبدیدہ ہوگئے، کہنےلگے میری بچی تڑپ رہی تھی لیکن اسپتال کےچیئرمین نہ ہونےکے باعث اسے ڈسچارج نہیں کیاگیا۔ اسپتال انتظامیہ نےغلط انجکشن کےبارے میں لکھا نہ ہی بچی کی ہسٹری لکھ کردی۔ والدکابیان اور وکلاء کےدلائل سننے کےبعدعدالت نے دارالصحت اسپتال کےمالکان عامرچشتی اور علی فرحان کی ضمانت منسوخ کردی۔