رمضان بازاروں میں خریداروں کی مشکلات برقرار

رمضان بازاروں میں خریداروں کی مشکلات برقرار


لاہور(24 نیوز) رمضان کا پہلا روزہ، رمضان بازاروں میں خریداری کیلئےشہریوں کا جم غفیر، سستی اشیا خریدنے کے چکر میں شہریوں کےپسینے چھوٹ گئے۔

ناقص انتظامات کےسبب لمبی قطاروں میں شہری گھنٹوں انتظار کے بعد ایک ایک کلو فی آئٹم ملنےپرپھٹ پڑے، کہتےہیں روزے کی حالت میں بازار آکر خوار ہو رہےہیں، رمضان بازار میں ریلیف کم اور تکلیف زیادہ ہے۔ رمضان بازار میں فیئرپرائس پرتوچیزیں سستی مگردیگر سٹالزپراشیاء کے ریٹس عام مارکیٹ کے برابر ہیں۔ شہریوں نےمطالبہ کیا کہ خریداروں کی سہولت کےپیش نظرفیئر پرائس شاپس پرعملےاورکاؤنٹر کی تعداد بڑھائی جائے۔ چینی کےسٹالز پر بھی حکومتی احکامات کےبرعکس دو کےبجائے فی کس ایک کلو چینی ملنے پرشہری غصے کا اظہار کرتےرہے۔ 

رش اور ناقص انتظامات کےباعث سینئرسٹیزن کے لیے بنائے گئے کاؤنٹر بھی غیر فعال، رمضان بازاروں میں ناقص پلاننگ اور انتظامی امورمیں کوتاہی کےباعث یہ بازارخریداروں کے لیے رحمت کی بجائےزحمت بننےلگےہیں۔