انتخابی مہم, خاتون نے آسٹریلوی وزیر اعظم کو انڈہ دے مارا

انتخابی مہم, خاتون نے آسٹریلوی وزیر اعظم کو انڈہ دے مارا


(24 نیوز) انتخابی مہم کے دوران خاتون نے آسٹریلوی وزیر اعظم کو انڈہ دے مارا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے کہ اس ہی دوران ایک خاتون نے پیچھے سے ان پر انڈہ پھینک دیا۔ خوش قسمتی سے یہ انڈہ وزیر اعظم کو نہ لگا تاہم اس واقعے کی وجہ سے ایک ادھیڑ عمر خاتون نیچے گرگئیں جنہیں آسٹریلوی وزیر اعظم نے سہارا دے کر اْٹھایا۔ دوسری جانب پولیس نے حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔