بیرون ملک ایئرپورٹ پر پاکستانی  زائرین کا قافلہ مشکل میں پھنس گیا

بیرون ملک ایئرپورٹ پر پاکستانی  زائرین کا قافلہ مشکل میں پھنس گیا


بغداد (24نیوز) زیارات کے لیے عراق جانے والا پاکستانی قافلہ بغداد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا۔

تفصیلات کے مطابق زیارات کے لیے عراق جانے والا پاکستانی قافلہ بغداد کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا، قافلہ میں مرد، خواتین اور بچے  شامل ہیں، قافلے نے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 944 کے ذریعے گزشتہ روز  براستہ دبئی سے لاہور آنا تھا، پرواز کی روانگی سے پہلے سالار قافلہ سید احمد رضوی 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹ لے کر فرار ہوگیا، پرواز روانگی کے تین گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ سالار قافلہ نے واپس بھجوادیئے ۔

بغداد ایئرپورٹ پربے یارومدد گا ر پاکستانی قافلہ کو اس وقت پاسپورٹ واپس بھیجے گئے جب پرواز جا چکی تھی ، پاکستانیوں کاکہناتھا کہ حکومت اور بغداد میں مو جود پاکستانی سفارت خانہ ان کی مد د کر ے تاکہ اپنے وطن واپس جاسکیں۔