پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈےآج ہوگا

پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈےآج ہوگا


ابوظہبی (24نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائےہوگا، کپتان  سرفراز احمد  کا کہنا تھا کہ شاہینوں کےحوصلےبلند ہیں اور سیریز میں کامیابی کےلیے پُراعتماد  ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی ٹوئنٹی  سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعدقومی ٹیم ون ڈے سیریز بھی جیتنے کیلئے پر عزم ہے,پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا، میچ شام چار بجے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا،  پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم جیت کے لئے پرعزم ہے۔

شاہین ٹی ٹوئنٹی کی طرح ایک روزہ سیریز میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں،سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی,واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کیویز ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔