شاہد خاقان عباسی نے فیاض چوہان کو بڑی پیشکش کردی

شاہد خاقان عباسی نے فیاض چوہان کو بڑی پیشکش کردی


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب فیا ض الحسن چوہان کا دماغی معائنہ کرایا جانا چاہیے معائنے کی فیس میں دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جھوٹ بولا جاتا ہے الزام لگانا ہے لگاو، اسمبلی کے فلور پر لگائیں، اس طرح ان کو زیب نہیں دیتا سڑکوں بازاروں پر چلے جائیں، کوئی پی ٹی آئی کا نام لینے والا نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ آئی ایم ایف سے کیا بات کرنی ہے ان کا تو کہنا تھا قرضہ لے کر خودکشی کر لیں گے، ملک کے اقتصادی و سکیورٹی حالات پر پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے، چین ہمارا دیرینہ دوست ہے، چین کا کوئی دورہ ناکام نہیں ہو سکتا، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی رٹ بحال کریں گے فوج اور عدلیہ کے بارے میں بھی جو کچھ کہا گیا وہ وزیراعظم نے بتایا پھر رات کی تاریکی میں ایک معاہدہ کر لیا گیا ۔

حکومت کو خود نہیں معلوم کہ وہ معاہدہ ہے کیا گرفتاریاں نہیں صرف خانہ پوری کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی مریم نواز اور نواز شریف اپنے بیانیے پر خاموش کیوں ہو گئے، سوال، بیانیہ تھا کیا؟ شا ہد خاقان عباسی کا صحافی سے سوال ،اس پر صحافی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو ۔جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ووٹ بھی ہو گئے اور اس کو جو عزت ملی وہ بھی آپ نے دیکھ لی۔