ای چالان جمع کروانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

ای چالان جمع کروانے والوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ


لاہور(24نیوز) لاہور کے شہری اب ای چالان اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بھی جمع کروا سکیں گے، سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان جمع کرانے کے لئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

 تفصیلات کے مطابق چیف آپریٹنگ افسر اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ شہری اب ای چالان اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بھی جمع کروا سکیں گے، کل سے باضابطہ طور پر چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی ہوگی، چالان جمع نہ کروانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کل سے بند ہوں گی، 25 فیصد چالان پتہ موجود نہ ہونے پر ڈلیورنہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے چند روز قبل ڈیٹا جاری کیا گیا تھا جس میں 30 فیصد سے زائد ای چالان مقررہ مدت پوری ہو نے تک بھی جمع نہیں کروائے گئے جس پر سیف سٹی نے فیصلہ کیا کہ نئی ایپ متعارف کروائی جائے گی جس کے مطابق شہری اےٹی ایم کارڈ کےذریعے اپنا چالان جمع کرواسکیں گے۔

اگر کسی کے پاس چالان نہیں ہے تو وہ اپنا چالان نمبر بینک میں بتا کر پیسےجمع کرواسکیں گے، چیف آپریٹنگ افسر اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ یہ ایپ ایک ماہ کے اندر متعارف کروادی جائے گی۔